اسلام آباد (آن لائن) عدالت عظمیٰ نے پاکستان پوسٹ میں خرد برد کرنے والے نچلے درجے کے ملازم محمد بھٹا کی بحالی کے خلاف درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی ہے۔ معاملے کی سماعت جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے کی۔ دوران سماعت ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ گریڈ 9 کے ملازم محمد بھٹا پر 2007 ء میں پاکستان پوسٹ کے فنڈز میں خرد برد کا الزام لگا، محکمانہ انکوائری کے بعد 2007ء میں محمد بھٹا کو نوکری سے برطرف کر دیا گیا۔ فیڈرل سروس ٹربیونل نے فنڈز کی رقم کا تعین نہ ہونے پر محمد بھٹا اور شریک ملازم غلام مرتضی کو نوکری پر 2010ء بحال کر دیا تھا۔ غلام مرتضی نے بحالی کے فور بعد 2010 ء میں یوٹیلٹی بلوں میں خرد برد کی جس پر اسے نوکری سے فوری جبری ریٹائر کیا گیا۔ جسٹس گلزار احمد نے اس موقع پر ریمارکس دیے کہ خرد برد کا الزام تو لگا دیا گیا ہے لیکن آپ کو اس کیس کو ثابت بھی کرنا ہوگا۔ سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کر دی گئی ہے۔
پاکستان پوسٹ/کیس
