English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جمعیت کے ایکسپو فنکشن پر حملہ آور تعلیم دشمن عناصر کو گرفتار کیا جائے،ترجمان جماعت اسلامی بلوچستان

القمر

کوئٹہ(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی بلوچستان کے بیان میں اسلام آباد میں اسلامی جمعیت طلبہ کے ایکسپوپر غنڈہ لسانی تنظیم کا حملہ، کارکن سید طفیل الرحمن کی شہادت اور بارہ کارکنان کو زخمی کرنے کی شدید الفاظ میںمذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اسلامی جمعیت طلبہ کے پرامن ایکسپوفنکشن پرحملہ کرنے والے تعلیم وطلبہ دشمن اور طلبہ کے درمیان نفرت پیداکرنے والے غنڈے ہیں حکومت لسانی تنظیم کے تعلیم دشمن حملہ آوروں کو فوری گرفتارکرے۔تمام تعلیم دوست قوتوں کو اسلامی جمعیت کے پرامن طلبہ پروگرام پر حملہ کرنے والے غنڈوں کی غنڈہ گردی کی بھر پور مذمت کرنی چاہیے ۔جماعت اسلامی کے صوبائی بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک ہفتہ قبل ہمارے تین کارکنوں کو مرید کے میں قتل کردیا گیا اور آج وفاقی دارالحکومت میں وہی کھیل کھیلا گیا۔ پہلے یہ قتل و غارت کراچی میں تھی ،اب پورے ملک میں پھیل رہی ہے ۔ ابھی قوم پی آئی سی پر حملے کے غم سے نہیں نکلی تھی کہ یہ بدامنی اسلام آباد میں بھی پہنچ گئی ۔ ایسے لگتا ہے کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ۔بدقسمتی سے نااہل حکومت امن و امان قائم رکھنے میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے ۔اسلامی جمعیت طلبہ کے شہید کارکن سید طفیل الرحمان کی قربانی ضروررنگ لائیگی۔یہ دہشت گردی اسلامی جمعیت طلبہ تعلیمی اداروں میں جمعیت کی دعوت کی طلبہ میں پزیرائی کے خلاف سازش ہے ۔اسلامی جمعیت طلبہ اور جماعت اسلامی کے شہادتوں کے سفر کوکوئی نہیں روک سکتا ۔اسلامی جمعیت طلبہ پرامن طلبہ وتعلیم دوست ملک گیرمنظم تنظیم ہے اس قسم کی دہشت گردی اسلامی جمعیت کو غنڈہ گنڈی پر کسی صورت مجبور نہیں کر سکتی ۔ ہماری تعلیمی خدمات ان شاء اللہ قیامت تک جاری رہیں گی ۔اس قسم کی دہشت گردی وغنڈہ گردی سے یہ چراغ نہیںبجھ سکتا۔ اسلامی جمعیت طلبہ کی خدمات روزروشن کی طرح عیاں ہیں کوئی غنڈہ گردلسانیت کے آلہ کار اسلامی جمعیت طلبہ کی تعلیم وطلبہ دوستی سرگرمیاں نہیں روک سکتا ۔اسلامی جمعیت طلبہ شہداء وغازیوں کا قافلہ ہے ۔اسلامی یونیورسٹی میں واضح طور پر اسلامی جمعیت طلبہ کے پرامن پروگرام پر حملہ ہواہے اسے دوطلبہ تنظیموں کا تصادم کہنا غلط ہے یہ کیسا تصادم ہے کہ جس میں صرف اسلامی جمعیت طلبہ کا ایک کارکن شہید اور12 نہتے کارکنان زخمی ہوئے۔ شرپسند عناصر کا راستہ نہ روکا گیا تو یہ پورے ملک کے تعلیمی اداروں کوتباہ اور طلبہ برادری کو دست وگریبان کریں گے ۔تعلیم وطلبہ دشمن غنڈے اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنان کے صبرو تحمل اوربرداشت کو کمزوری نہ سمجھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے