ٹھٹھہ ( نمائندہ جسارت ) ٹھٹھہ پولیس نے منشیات کیخلاف آپریشن تیز کردیا، الگ الگ کارروائیوں میں بڑی تعدادمیں گٹکا اور ملزمان رکشا، کار سمیت گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ٹھٹھہ سب انسپکٹر فرحان شیخ مع اسٹاف نے دوران گشت خفیہ اطلاع ملنے پر ٹھٹھہ شہر کے قریب کارروائی کرکے ایک ہنڈا سوک کار پر چھاپا مارکر 30 کلو چورہ سپاری، 25 کلو کتھا، 36 پیکٹ تمباکو پتی اور 50 پڑیاں گٹکا ماوا برآمد کرلیا جبکہ 2 منشیات فروش ملزمان احسن اقبال اور وجاہت اقبال فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔اس کے علاوہ ایک گٹکا فروش ملزم غفور ولد محمد رمضان بروہی کو 150 پڑیاں ماوا گٹکا سمیت گرفتار کرکے ملزمان کیخلاف تھانہ ٹھٹھہ پرمقدمات درج کرلیے ایس ایچ او تھانہ کینجھر سب انسپکٹر بشیر احمد ملاح مع اسٹاف نے دوران اسنپ چیکنگ 1 گٹکا فروش ملزم مہتاب علی ولد احمد میربحر کو 90 پڑیاں گٹکا ماوا سمیت گرفتار کرکے تھانہ کینجھر میںمقدمہ درج کردیا۔ تیسری کارروائی میں ٹھٹھہ پولیس نے 2 گٹکا فروش ملزمان گرفتار، گرفتار ملزم کے قبضے سے چورہ سپاری، ماوا گٹکا پڑیاں، گٹکا مٹیریل، دیسی شراب اور ایک رکشا برآمد کرلیا اور ایس ایچ او تھانہ گاڑہو سب انسپکٹر میر محمد گاڈہی مع اسٹاف نے دوران اسنپ چیکنگ گاڑہو شہر کے قریب کارروائی کرکے ایک گٹکا مٹیریل فروش ملزم غلام قادر میمن کو 60 کلو چورہ سپاری، 200 پیکٹ تمباکو پتی، 100 پڑیاں گٹکا ماوا اور ایک رکشا برآمد کرکے ملزمان کے خلاف تھانہ گاڑہو میںمقدمات درج کردیے۔ اس کے علاوہ ایس ایچ او تھانہ جھمپیر سب انسپکٹر زاہد شیخ مع اسٹاف نے دوران گشت خفیہ اطلاع ملنے پر ولیج عباس ماچھی میں چھاپا مارکر صدام گندرو اور گل ماچھی کے اڈے سے 70 تھیلیاں دیسی شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف تھانہ جھمپیر پرمقدمہ درج کر دیا، فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔
