ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزارت خارجہ میں تقرریاں اور تبادلے، کئی اہم ممالک میں سفرا کی تبدیلیاں

 اسلام آباد: وزارت خارجہ نے کئی اہم ممالک میں سفرا اور قونصل جنرل تبدیل کردیئے ہیں جن کی منظوری وزیر اعظم عمران خان نے بھی دے دی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت خارجہ نے دنیا بھر میں خدمات سرانجام دینے والے 21 سینیئر افسران کو تبدیل کردیا ہے، وزیر اعظم عمران خان نے بھی نئے سفارت کاروں کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔

ڈی جی یورپ ملک فاروق پولینڈ، ایڈیشنل سیکریٹری وزارت خارجہ ندیم خان یونان ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل جرمنی، رحیم حیات قریشی ایران ، شفقت علی خان روس، جرمنی میں پاکستانی سفیر جوہر سلیم اٹلی، مریم مدیحہ آفتاب بلغاریہ سے بیجنگ، ممتاز زہرہ بلوچ جنوبی کوریا اور ایڈیشنل سیکرٹری افریقا فارن آفس ڈاکٹر علی احمد آرائیں سینیگال میں سفیر نامزد کئے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ محمد طارق وزیر کو برطانوی شہر مانچسٹر میں قونصل جنرل ہوں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں