کراچی( نیٹ نیوز) سجل علی رواں سال میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ بن گئیں انہوں نے ڈراموں اور کمرشلز میں کام کرنے کا سب سے زیادہ معاوضہ وصول کیا۔ ایک اور بات بھی حقیقت ہے کہ انہیں اداکاری کی دنیا میں انٹری کیلئے آڈیشنز کے دوران کئی بار ان کی آواز کے باعث مسترد کردیا گیا تھا۔ گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق سجل علی نے اداکاری کے شعبے میں اپنی پہچان بنانے کیلئے کڑی محنت کی‘ ان کی تیز اور چیخ دار آواز کی وجہ سے کئی آڈیشنز میں انہیں مسترد کردیا گیا تھا تاہم آج سجل علی کا شمار پاکستان کی مصروف ترین اداکارائوں میں ہوتا ہے اور وہ رواں سال سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ ہیں۔

