English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اکشے کمار نے پیاز کی بالیوں کا تحفہ دیکر بیوی کا دل جیت لیا

معلوم تھا یہ تحفہ تمہیں ضرور پسند آئے گا
بھارتی اداکار کا شریک حیات سے مکالمہ
ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ فلمسٹار اکشے کمار نے اپنی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ کو پیاز کا قیمتی زیور تحفہ دے کر اپنی بیوی کا دل جیت لیا۔ واضح رہے کہ بھارت میں پیاز کی قیمتیں آسمان تک پہنچ گئیں جس کے بعد اس کی چوری اور لوٹ مار بھی شروع ہو گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر پیاز کا تحفہ بھی دیے جانے کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔ گزشتہ روز بالی ووڈ پروڈیوسر اور سابق اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اکشے کمار کی جانب سے ان کو دیے جانے والے تحفے پیاز کی بالیوں کی تصویر شیئر کی۔ کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ آج میرے شوہر اکشے کمار جب اپنے کام سے فارغ ہوکر گھر واپس آئے تو انہوں نے مجھ سے کہاکہ میں یہ پیاز کی بالیاں تمہارے لیے لے کر آیا ہوں۔ مجھے معلوم تھا کہ تم اس تحفے کو ضرور پسند کرو گی اس لیے میں نے تمہارے لیے یہ تحفہ خرید لیا۔ ٹوئنکل کھنہ نے تحفے پر پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ بعض اوقات یہ چھوٹی چھوٹی چیزیں آپ کے دل کو چھو لیتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے