English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیر اعظم کی روضہ ر سول ؐ پر حاضری ۔آرمی چیف کی ابوظہبی کے امیر سے ملاقات

القمر

مدینہ منورہ،ابو ظبی(خبر ایجنسیاں)وزیراعظم پاکستان عمران خان سعودی عرب کے ایک روزہ سرکاری دورے کے پہلے مرحلے میں مدینہ منورہ پہنچ گئے۔ رائل ٹرمینل پر مدینہ کے ڈپٹی گورنر وحیب السہلی اور جدہ میں پاکستان کے قونصل جنرل خالد مجیدنے استقبال کیا۔سعودی پروٹوکول کے حکام اورپاکستان قونصلیٹ کے افسران بھی استقبال کیلیے موجود تھے۔سیکرٹری خارجہ سہیل محمود بھی وفد میں شامل ہیں۔ وزیر اعظم نے بعد ازاں مسجد نبویﷺ میں حاضری دی اور ریاض الجنہ میں نوافل ادا یے،درود سلام پیش کیا اور ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے دعائیں کیں۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کریں گے۔علاوہ ازیںآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی جس میں علاقائی سیکورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ابوظبی پہنچے جہاں انہوں نے ابوظبی کے ولی عہدشیخ محمد بن زیدالنہیان اور متحدہ عرب امارات آرمڈ فورسزکے ڈپٹی سپریم کمانڈر سے ملاقات کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے