English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت : قانون شہریت ہر احتجاج جاری ، غیر ملکیوں کو انتباہ

القمر

 

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں شہریت سے متعلق متنازع بل کی منظوری کے بعد احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، اور اسی تناظر میں امریکا اور برطانیہ نے اپنے اپنے شہریوں کے لیے انتباہ جاری کیا ہے کہ وہ شمال مشرقی بھارتی علاقوں کے سفر سے گریز کریں۔ دونوں ممالک نے کہا ہے کہ اگر جانا ضروری ہے، تو احتیاط برتی جائے۔ بھارت میں شہریت سے متعلق نئی قانون کے حوالے سے ہفتے کے روز بھی مختلف علاقوں میں بڑے مظاہرے کیے گئے، جب کہ گزشتہ چند روز سے جاری ان احتجاجی مظاہروں کی وجہ سے 2 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں۔ بھارت میں اس حوالے سے یہ خدشات بھی پائے جاتے ہیں کہ اس طرح بنگلادیش سمیت ہم سایہ ممالک کے شہریوں کو بھارتی شہریت مل جائے گی اور یہ تارکین وطن روزگار کے مواقع پر ہاوی ہو جائیں گے اور خطے کی ثقافتی شناخت خطرے میں پڑ جائے گی۔ احتجاجی مظاہروں کے تناظر میں بھارتی ریاست آسام کے شہر گوہاٹی میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے اور ان کے بھارتی ہم منصب نریندر مودی نے اپنی ایک ملاقات منسوخ کر دی ہے، جو اتوار کے روز گوہاٹی میں ہونی تھی۔ واضح رہے کہشہریت ترمیمی بل پر ملک گیر احتجاج جاری ہے۔ تاہم ریاست آسام کا شہر گوہاٹی اس کا گڑھ بن کر ابھرا ہے۔ قدرتی وسائل سے مالا مال اس علاقے کے شہریوں کا ماننا ہے کہ بنگلادیش سے تعلق رکھنے والے ہزاروں ہندو مہاجر اس متنازع بل سے مستفید ہو سکیں گے۔ شہریوں کا خیال ہے کہ بنگلادیشی مہاجرین وہ ملازمتیں لے لیں گے جن پر ان کا حق ہے اور یہ بھی کہ ان کی وجہ سے علاقے کی ثقافتی شناخت خطرے میں پڑ جائے گی۔ اس متنازع بل کی منظوری پر احتجاج ملک کے دیگر حصوں میں بھی جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے