English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹنڈوآدم ،یاران سخن کی جانب سے سالانہ کل پاکستان مشاعرہ

القمر

ٹنڈوآدم (نمائندہ جسارت) ٹنڈوآدم کے مقامی ہال میں حلقہ یاران سخن ٹنڈوآدم کی جانب سے نواں سالانہ کل پاکستان مشاعرہ کاانعقادکیاگیاجس کی صدارت ملک کے معروف شاعر و ادیب اجمل سراج نے کی اورنظامت کے فرائض شہبازنیئراورآئرین فرحت نے اداکیے۔ شاعرہ رعناناہیدرعناکے اعزازمیں منعقدکیے گیے مشاعرے میں سخت سردی کے باوجود شہریوں کی بڑی تعداد اپنے پسندیدہ شعراکاکلام سننے کیلیے بے تاب تھی۔ مشاعرے میں پنجاب کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے شعرا کے علاوہ کراچی،حیدرآباد، میرپورخاص، سانگھڑ، شہدادپوراور ٹنڈوآدم سے تعلق رکھنے والے شعرا نے شرکت کی۔ مشاعرے میں رعناناہیدرانا، اجمل سراج، آئرین فرحت، ظفربھوپالی، سحرعلی، تنویرسخن، ڈاکٹر لبنی عکس، رشیدخان رشید، مریم تسلیم کیانی، شمسہ کنول، ذوالفقارقائمخانی، پروفیسرعتیق جیلانی، گل حسن لاکھو، پروفیسرمصطفی تبسم، آفتاب ساحل، سیدمحمدہادی، گل حسن لاکھواور یونس کھنڈوودیگرنے اپناکلام پیش کیااورسامعین سے خوب دادسمیٹی۔ مشاعرہ شروع ہونے سے قبل تقریب کے مہمان خصوصی غلام مرتضی جونیجواورچیئرمین حلقہ یاران سخن ٹنڈوآدم پروفیسرمصطفی تبسم نے شرکت کیلیے آئے ہوئے شعرامیں سندھ کاروایتی اجرک کاتحفہ بھی پیش کیا۔ مشاعرہ رات دیرتک جاری رہا۔تقریب میں پروفیسر احمد جبران غوری، پروفیسر احمد بلال غوری، وقاص خان یوسفزئی ،رضوان احمد غوری اور عقیل احمد خان سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے