English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان اور سری لنکا کے مابین پہلا ٹیسٹ بغیر کسی نتیجے کے ختم

پاکستان اور سری لنکا کے مابین پہلا ٹیسٹ بارش کی بار بار مداخلت کی وجہ سے بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کے آخری روز سری لنکا نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 6 وکٹوں کے نقصان پر282رنز دوبارہ شروع کی تو دنن جیا ڈی سلوا87اورپریرا6رنز بنا کر وکٹ پر موجود تھے۔سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز6وکٹوں کے نقصان پر308رنز پر ڈکلیئرکردی۔

سری لنکا کی جانب سے دنن جیا ڈی سلواے166گیندوں پر15چوکوں کی مدد سے102رنز بنائے اور ناقابل شکست رہے جبکہ پریرا16رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی اور نسیم شاہ نے دو دو کھلاڑیوں کو آٹ کیا جب کہ محمد عباس اور عثمان شنواری کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

پاکستان کی جانب سے شان مسعود اور عابد علی نے اننگز کا آغاز کیا لیکن شان مسعود بغیر کوئی رن بنائے  بغیرراجیتھا کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی نے عابد علی کے ساتھ مل کر 87رنز کی شراکت قائم کی اور 90کے اسکور پر اظہر علی 36 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

ڈیبیو کرنے والے والے عابد علی نے شاندار بلے بازی کا سلسہ جاری رکھا اور 10چوکوں کی مدد سے اپنی سنچری مکمل کی جس کے ساتھ ہی وہ دنیا کی تاریخ میں ون ڈے اورٹیسٹ ڈیبیو میں سینچری  کرنے والے پہلے مرد کھلاڑی بن گئے۔

بابراعظم نے بھی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 118گیندوں پر ہوم گراﺅنڈ پر اپنے پہلے ٹیسٹ میں سنچری اسکور کی اور وہ 102رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

واضح رہے کہ پنڈی ٹیسٹ کےپہلےچار روز کا کھیل بارش اور خراب موسم کے باعث متاثررہا ۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 19دسمبر سے 23دسمبر تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے