ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عبدالقادر ملا کو شہید لکھنے پر سنگرام کے ایڈیٹر گرفتار

ڈھاکا: عبدالقادر ملا کو شہید لکھنے پر پولیس روزنامہ سنگرام کے ایڈیٹر ابوالاسد کو گرفتار کرکے لے جارہی ہے

ڈھاکا( نمائندہ خصوصی) بنگلا دیش حکومت کا جنون حد سے بڑھتا جا رہا ہے ۔ اس جنون میں آزادی صحافت کی دھجیاں بھی اڑا دی گئیں ۔ گزشتہ جمعے کو عبدالقادر ملا شہید کی چھٹی برسی کی خبر میں روز نامہ سنگرام نے انہیں شہید لکھ دیا ۔ جس پر عوامی لیگی غنڈے سنگرام کے دفتر پر چڑھ دوڑے ، پورا دفتر توڑ پھوڑ دیا ۔ ہفتے کے روز پولیس نے اخبار کے ایڈیٹر ابو الاسد کو ڈیجیٹل سیکورٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کر لیا اور انہیں تین روزہ پولیس ریمانڈپر بھیج دیا گیا ۔ سینئر صحافی نجم الاحسن نے اس حملے اور گرفتاری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبدالقادر ملا کو غیر منصفانہ مقدمے کے نتیجے میں سزا ہوئی لیکن اگر ملا کو کسی مجاز عدالت سے منصفانہ مقدمے کے باوجود سزا ہوئی تو بھی سنگرام انہیں شہید ہی لکھتا ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں