English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایشیائی پارلیمانی اسمبلی میں کشمیر کے ذکر پر بھارت سیخ پا

القمر

اناطولیا(آئی این پی)ترکی میں جاری ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے پر بھارتی وفد اشتعال میں آگیا ، سینیٹر محمد علی سیف کی تقریر میں بھارتی وفد نے مداخلت کی،جس پر سینیٹر محمد علی سیف نے بھارتی وفد کو کھری کھری سنا تے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹرینز بنیں مودی نہ بنیں،جواب کے لیے اپنی باری کا انتظار کریں۔ بھارتی وفد نے تقریر کے دوران شور شرابہ جاری رکھامگر سینیٹر محمد علی سیف نے اپنی تقریر جاری رکھی اورمودی کو انسانیت کا قاتل قرار دیتے ہوئے کہا کہ مودی انسانی حقوق کی پامالی میں ملوث ہے،عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کا نوٹس لے،مجھے افسوس ہے کہ بھارتی وفد ایک دہشت گرد کا دفاع کر رہاہے۔ان خیالات کاظہار انہوں نے ترکی کے شہر اناطولیا میں منعقدہ ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کا سالانہ اجلاس جاری ہے جس میں 42رکن ممالک سمیت 20سے زائد مبصرین شریک ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے