English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بابراعظم 10 بہترین بلے بازوں میں شامل

دبئی: آئی سی سی نےنئی ٹیسٹ پلئیرز رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق بابراعظم پہلی مرتبہ ٹیسٹ کرکٹ کے  10 بہترین بلے بازوں میں شامل ہوگئے ہیں ۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ کے مطابق بلے بازوں میں بھارت کے کپتان ویرات کوہلی بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ کا دوسرا نمبر ہے۔ کین ولیمسن تیسرے اور چتیشور پجارا کی رینکنگ میں چوتھی پوزیشن ہے۔ آسٹریلیا کے مارنوس لابوشین 3 درجے ترقی کے بعد پانچویں نمبر پر آگئے ہیں جبکہ راولپنڈی ٹیسٹ میں سنچری اسکور کرنے والے بابر اعظم نویں پوزیشن میں براجمان ہیں ۔

دوسری جانب راولپنڈی ٹیسٹ ڈبیو پر سنچری بنانے والے اوپنر عابد علی عالمی  رینکنگ میں 78 واں نمبر پرموجود ہیں ۔

واضح رہے بالنگ جوکسی زمانے میں پاکستان کا ہتھیار سمجھا جاتا  تھا آج ٹیسٹ فارمیٹ کے 10 بہترین بولرز میں کسی پاکستانی بالرکا  نام شامل نہیں ہے، بولنگ کے شعبے میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کا پہلا جبکہ جنوبی افریقا کے کگیسو ربادا کا دوسرا نمبر ہے۔ محمد عباس کا رینکنگ میں 18واں اور یاسر شاہ کا 22 واں نمبر ہے۔.

آل راونڈرز کی رینکنگ میں بھی ٹاپ 10 کھلاڑیوں میں کسی پاکستانی کانام نہیں ہے ،ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر ٹاپ پر ہیں۔ دیگر کھلاڑیوں میں رویندرا جدیجا، بین اسٹوکس، ورنون فلینڈر اور مچل اسٹارک شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے