English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آل پارٹیز کرکٹ ٹورنامنٹ 21دسمبر سے شروع ہوگا

القمر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی ضلع شرقی کے تحت آل پارٹیز کرکٹ ٹورنامنٹ 21 دسمبر کو گلشن اقبال بلاک بی 13 ،منگل بازار گراؤنڈ یوسی 22 میں منعقد ہوگا۔جماعت اسلامی ضلع شرقی کے تحت “آؤ،مل کر، پھرسے بنائیں ہنستا، بَستا۔۔اپنا کراچی” کے عنوان سے ہونے والے اس کرکٹ ٹورنامنٹ میں مختلف سیاسی جماعتیں حصہ لے رہی ہیں، جن میں پیپلز پارٹی، متحدہ قومی موومنٹ، عوامی نیشنل پارٹی اور مہاجر قومی موومنٹ شامل ہیں۔ اس سلسلے میں جماعت اسلامی کے ضلعی دفتر میں عشائیے کا اہتمام بھی کیا گیا۔ جس میں پیپلز پارٹی سندھ کونسل کے رکن چوہدری جاوید، ایم کیو ایم کے ٹاؤن آرگنائزر ذیشان، پختون اسٹوڈنٹ فیڈریشن کے فدا کاکڑ سمیت دیگر جماعتوں کے رہنما شریک ہوئے۔اس دوران شہر میں سیاسی جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی اور مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔اس موقع پر صدر پبلک ایڈ کمیٹی ضلع شرقی سید قطب احمد اور نائب صدر رضوان احمد نے تمام پارٹیوں کا شکریہ ادا کیا اور کراچی کی بحالی کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ صدر پبلک ایڈ کمیٹی ضلع شرقی سید قطب احمد کا کہنا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں نے آل پارٹیز کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھرپور تعاون کی یقین دھانی کرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے اس کرکٹ ٹورنامنٹ کے ذریعے کراچی کی تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے اور ان کے دوران ہم آہنگی پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے