English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے گئے،کرونارتنے، دوبارہ بھی آئینگے، میتھیوز

القمر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سری لنکن کپتان کرونارتنے نے کہا ہے کہ پہلی مرتبہ پاکستان آیا ہوں، یہاں آ کر بہت اچھا لگا، سکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔نجی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں، سیکورٹی کے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں، بارش کی وجہ سے راولپنڈی میچ میں پلان کے مطابق کھیل نہیں سکے، سب سے پہلے وکٹ دیکھنا چاہیں گے کراچی کی وکٹ کا اندازہ نہیں ہے۔آل رائونڈر انجیلو میتھیوز کا کہنا تھا کہ پاکستان آکر اچھا لگا، میزبانی کو انجوائے کر رہے ہیں، پاکستانی حکومت کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے بہترین سکیورٹی فراہم کی، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل سیکورٹی کے حوالے سے مطمئن نہیں تھے۔ان کا کہنا تھا کہ دونوں سیریز کے بعد ہم سیکورٹی انتظامات سے کافی مطمئن ہوئے، بدقسمتی سے راولپنڈی میں صرف 2 دن کا مکمل کھیل ہی ممکن ہو سکا، امید ہے شہر قائد کا میچ مکمل ہو گا، کوئی بھی ٹیم سینیئرز اور جونئیرز کے بغیر ممکن نہیں ہوتی۔انجلیو میتھیوز کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ٹیم مضبوط ہے ہم اپنی بہترین کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے، اگر یہ سیکورٹی فراہم کی جائے تو میں ضرور دوبارہ پاکستان آنا چاہوں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے