English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

برطانی� کے انتخابات میں 4 پاکستانی نژاد اپنی نشستوں پر کامیاب

لیبر پارٹی کی ناز شاہ ‘خالد محمود‘ یاسمین قریشی‘ساجد جاویدنے اپنی نشستیں حاصل کر لیں
کنزرویٹو پارٹی کا تنہا حکومت بنانے کا امکان ‘ سربراہ لیبر پارٹی قیادت سے دستبردار
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ کے عام انتخابات میں 4 پاکستانینژاد امیدوار اپنی نشستوں پر کامیاب ہو گئے ہیں، جن میں سے تین امیدوار ہارنے والی پارٹی لیبر پارٹی سے ہیں۔ برطانیہ میں عام انتخابات کے ایگزٹ پولز جاری کر دیئے گئے، کنزرویٹو پارٹی کا 368 نشستیں جیت کر اب تنہا حکومت بنانے کا امکان ہیتفصیلات کے مطابق برطانیہ میں پانچ سال کے عرصے میں تیسرے عام انتخابات میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے، برطانیہ کے سابق وزیر داخلہ ساجد جاوید نے برومس گرو سے اپنی نشست جیت لی ہے، ساجد جاوید نے مد مقابل روری شینن کو 23106 ووٹوں سے شکست دی، انھوں نے کنزرویٹو پارٹی کی جانب سے عام انتخابات میں حصہ لیا۔دوسری طرف لیبر پارٹی کی ناز شاہ بریڈ فورڈ سے کامیاب ہو گئی ہیں، ناز شاہ مسلسل تیسری بار اپنی نشست کا دفاع کرنے میں کامیاب ہوئیں۔ لیبر پارٹی کے پاکستانینژاد خالد محمود نے بھی برمنگھم سے اپنی نشست جیت لی ہے۔ لیبر پارٹی ہی کی یاسمین قریشی بھی ساؤتھ بولٹن سے کامیاب ہو گئی ہیں۔ادھر لیبر پارٹی رہنما جیرمی کوربن نے عام انتخابات میں اپنی شکست تسلیم کر لی ہے، انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ رات لیبر پارٹی کے لیے مایوس کن رہی۔ خیال رہے کہ اپوزیشن لیڈر جیرمی کوربن نے بھی اپنی سیٹ جیت لی ہے۔واضح رہے کہ برطانیہ میں پانچ سال کے عرصے میں تیسرے عام انتخابات میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے، 650 میں سے 581 نشستوں کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ کنزرویٹو پارٹی 312 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جب کہ لیبر پارٹی 193 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جب کہ ایس این پی 44، ایس ایف 5، ایل ڈی 7، پی سی کو 2 نشستیں ملی ہیں۔اب تک کے موصولہ نتائج کے مطابق کنزرویٹو پارٹی کو واضح اکثریت حاصل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے