English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فیاض الحسن پر تشدد کرنے والے ایک اور وکیل کی شناخت ہوگئی

لاہور: پنجاب پولیس نے صوبائی حکومت کے ترجمان فیاض الحسن چوہان پر تشدد کرنے والے ایک اور وکیل کا سراغ لگالیاہے۔

پولیس کے مطابق پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر وکلاءکے حملےکے دوران فیاض الحسن چوہان پر تشدد کرنے والے وکیل کی شناخت زین عباس کے نام سے ہوگئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زین عباس نے پی آئی سی حملے کے دوران فیاض الحسن چوہان کو سر پر تھپڑ مارا تھا۔

پنجاب پولیس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ زین عباس شاہدرہ کا رہائشی ہے اور تاحال مفرور ہے۔

واضح رہے کہ اس قبل فیاض الحسن چوہان پر تشدد کرنے والے وکیل کی شناخت عبدالماجد کے نام سے ہوئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے