کراچی: سابق صدر اور آرمی چیف جنرل پرویز مشرف کو خصوصی عدالت کی جانب سے سزائے موت سنائے جانے کے فیصلے پر سوشل میڈیا پر بحث کا آغاز ہوگیا۔
خصوصی عدالت نے آرٹیکل 6 کے تحت ملک سے غداری کا جرم ثابت ہونے پر سابق صدر جنرل پرویز مشرف کو سزائے موت سنائی ہے۔ عدالت کا فیصلہ آتے ہی پرویز مشرف کا نام سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ سوشل میڈیا پر عدالتی فیصلے پر بحث چھڑ گئی اور صارفین دو حصوں میں تقسیم ہوگئے۔ کچھ صارفین نے عدالتی فیصلے کا خیرمقدم کیا جب کہ کچھ صارفین نے پرویز مشرف کے حق میں ٹوئٹ کی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: سنگین غداری کیس میں پرویز مشرف کو سزائے موت کا حکم
ایک صارف نے فیصلے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا تین جنگیں لڑنے والے کو سزائے موت اور تین بار ملک لوٹنے والے کو 50 روپے میں آزادی واہ ہمارا عدالتی نظام۔
#ParvezMusharraf 3 جنگیں لڑنے والے کو سزائے موت اور 3 بار ملک لوٹنے والے کو 50 روپے میں آزادی
واہ رے ساڈی جوڈیشری pic.twitter.com/IyZLscTSbP
— Proud Pakistani (@sanum_zara) December 17, 2019
ذوالفقار منگریو نامی صارف نے عدالتی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ’’جمہوریت بہترین انتقام ہے۔‘‘
Democracy is the best Revenge.
-SHAHEED BENAZIR BHUTTO#ParvezMusharraf— Zulfiqar Mangrio. (@Zulfiqar101) December 17, 2019
محسن خان نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہے کہ کسی صدر کو سزائے موت سنانے کا حکم دیا گیا ہو۔
This is the 1st time in Pakistan’s history that the president of Pakistan has been awarded for death penalty.#ParvezMusharraf
— Mohsin Khan (@mohsin148khan) December 17, 2019
اوکاشا نامی صارف نے لکھا پرویزمشرف کچھ بھی ہوسکتے ہیں لیکن غدار نہیں ہوسکتے اور نہ ہی غداری کے مرتکب ہوسکتے ہیں۔
Parvez Musharraf could be everything but not a traitor and didn’t commit any act of treason.#ParvezMusharraf
— Ukasha (@mukasha97) December 17, 2019
خادم حسین نامی شخص نے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا پرویز مشرف نے آئین معطل کیا اور غریب عوام کو سیدھا فائدہ دیا جب کہ نام کے جمہوریوں نے 70 سال سے آئین اپنے فائدے کے لیے معطل رکھا۔
پرویز مشرف نے آئین معطل کیا اور غریب عوام کو سیدھا فائدہ دیا
نام کے جھموریوں نے ستر سال سے آئین اپنے فائدے کے لیے معطل کر رکھا ہے#ParvezMusharraf— Khadim Hussain Dalwani (@KhadimHussain_D) December 17, 2019
سلمان سکندر نے ملکی اور عدالتی نظام پر طنز کرتے ہوئے کہا شکر ہے پہلی بار عوام کے علاوہ بھی کوئی غدار ٹہرا۔ بس اسی بات کی خوشی ہے۔
شکر ہے پہلی بار عوام کے علاوہ بھی کوئ غدار ٹھہرا ۔بس اسی بات کی خوشی ہے۔#ParvezMusharraf
— Salman Sikandar ☭ (@salmansikanda12) December 17, 2019
فراز وہاب نامی صارف عدالتی فیصلے سے خوش نظر نہیں آئے انہوں نے لکھا پرویز مشرف صاحب کے خلاف آنے والے فیصلے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ پرویز مشرف کے خلاف آنے والے فیصلے میں جانبداری اور انتقام کی بو آرہی ہے جس جنرل نے ملک کی سلامتی کے لیے جنگیں لڑیں ہوں 40 سال سرحدوں کی حفاظت کی اسے غدار قرار دے دیا گیا۔
امامہ بلوچ نامی صارف نے لکھا مشرف کا سب سے بڑا گناہ یہ تھا کہ عدالتوں کو لگام ڈالی تھی اور آج یہی عدالتیں مشرف کے سامنے کھڑے ہوکر اچھل رہی ہیں۔
محمد شایان نے لکھا پاکستان کا قانون چور، لٹیرے، غدار کو تو تحفظ فراہم کرتا ہے جب کہ پاکستان کے لیے جس نے قربانیاں دیں اس کو موت کی سزا سناتا ہے۔
پاکستان کا قانون چور ,لوٹیرے,غدار کو تحفظ فراہم کرتا ہے اور جبکہ پاکستان کے لئے جس نے قربانیاں دی اسکو موت سزا سناتا ہے لعنت ایسے قانون پر😡😡#ParvezMusharraf pic.twitter.com/UktXsY9NzA
— Muhammad Shayan🇵🇰 (@ShayanAshraf17) December 17, 2019
واضح رہے کہ سابق صدر جنرل مشرف نے 3 نومبر 2007 کو ملک میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے آئین معطل کردیا تھا اور میڈیا پر پابندی عائد کردی تھی جب کہ اس وقت کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سمیت سپریم کورٹس اورہائی کورٹس کے ججز کو گھروں میں نظر بند کردیا تھا۔ بعد ازاں 2013 میں مسلم لیگ (ن) نے پرویز مشرف کے خلاف آئین شکنی کا مقدمہ درج کرایا تھا اسی مقدمے میں خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کو سزائے موت سنائی ہے۔
