English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارتی مسلمانوں کے قتل عام کا خطرہ ہے‘ مہاجرین کا مزید بوجھ نہیں اٹھا سکتے‘ عمران خان

وزیراعظم عمران خان جنیوامیں مہاجرین سے متعلق پہلے سیمینار سے خطاب کررہے ہیں

جنیوا (خبر ایجنسیاں) بھارت میں مسلمانوں کے قتل عام کا خطرہ ہے،پاکستان مہاجرین کا مزید بوجھ نہیں اٹھا سکتا۔وزیر اعظم عمران خان۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور بھارت میں متنازع شہریت بل کی منظوری کا نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا جان لے کہ بھارت میں پناہ گزینوں کا ایک بڑا بحران جنم لے رہا ہے۔ 5 اگست سے مقبوضہ کشمیر کے 80 لاکھ عوام محصور ہیں، جان بوجھ کر مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ہمیں خدشہ ہے کہ مسئلہ کشمیر پر توجہ نہ دی گئی تو دو ایٹمی ممالک میں ٹکرائو ہو سکتا ہے، بھارت کو غیر قانونی اقدامات سے باز رکھ کر پناہ گزینوں کے ایک بڑے بحران سے بچا جا سکتا ہے۔جنیوا میں پناہ گزینوں سے متعلقعالمی فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان کے وقت دنیا کی تاریخ کی سب سے بڑی ہجرت ہوئی، پاکستان لاکھوں مہاجرین کی میزبانی کررہا ہے، ترقی پذیرممالک کیلیے مہاجرین کی میزبانی مشکل کام ہے، مہاجرین کی بے مثال میزبانی پرپاکستانی عوام پرفخر ہے تاہم ہمارا ملک مزید مہاجرین کا متحمل نہیں ہوسکے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں افغان مہاجرین 40 سال سے مقیم ہیں، پاکستان میں 30 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین موجود ہیں۔ افغان امن عمل میں ہرممکن مدد کررہے ہیں، افغانستان میں امن سے مہاجرین کی واپسی ممکن ہوگی۔ انہوں نے کہا کہبے بس اور بے وسیلہ پناہ گزین کے مسائل کا امیر ملک ادراک نہیں کرسکتے، دنیا سے ایسے حالات کا خاتمہ کرنا ہوگا جس سے لوگ مہاجر ین بنتے ہیں انہوں نے کہا کہبھارت نے مسلمانوں کو شہریت سے محروم کرنے کے لیے متنازع شہریت بل منظور کیا ہے، 20 کروڑ بھارتی مسلمانوں کے حقوق چھینے جا رہے ہیں، اس قانون کے خلاف بھارت میں فسادات ہو رہے ہیں اور لوگ سڑکوں پر ہیں۔یہی کچھ میانمارمیں ہوا جس کے بعد مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا، بھارت میں 20 کروڑمسلمانوں کی شہریت خطرے میں ہے، بھارتی شہری گلیوں میں نکل آئے، بھارت میں معاملات مزید خراب ہوئے تو سنبھالنے مشکل ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پناہ گزینوں سے متعلق پہلے عالمی فورم کے انعقاد پر خوشی ہے، سب سے زیادہ پناہ گزینوں کی میزبانی پر ترک صدر اور ترک عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوئیٹریس نے کہا ہے کہ پناہ گزینوں کے لیے پاکستان کی قربانیوں کا عالمی سطح پر اعتراف کیا جاتا ہے۔ امن و سلامتی کے بڑھتے ہوئے چیلنجز سے پناہ گزینوں کا مسئلہ بہت اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ بدقسمتی سے بعض ممالک نے پناہ گزینوں پر اپنے دروازے بند کر رکھے ہیں۔ انسانیت کا تقاضا ہے کہ مشکلات میں گھرے ہوئے لوگوں کو تنہا نہ چھوڑا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنیوا میں پناہ گزینوں سے متعلق پہلے عالمی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔واضح رہے کہ پناہ گزینوں سے متعلق اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر (یو این ایچ سی آر) اور سوئٹزرلینڈ کی حکومت (گلوبل ریفیو جی فورم) جی آر ایف کی مشترکہ میزبانی کررہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کو ترکی کے صدر رجب طیب اردوان اور کوسٹا ریکا، ایتھوپیا اور جرمنی کے رہنمائوں کے ساتھ پناہ گزینوں کی فلاح و بہبود اور تحفظ کے لیے اپنے مثالی کردار کے باعث فورم کی مشترکہ صدارت کی دعوت دی گئی۔علاوہ ازیںجنیوا میں وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر طیب اردگان سے ملاقات کی اور ملائیشیاء میں ہونیوالی سمٹ میں شرکت نہ کرنے سے متعلق ترک صدر کو اعتماد میں لیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے طیب اردوان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ کو متحد دیکھنا چاہتا ہوں ۔وزیراعظم عمران خان نے ترکی صدر کو کوالالمپور میں اسلامک سمٹ میں شرکت نہ کرنے کے والے سے اعتماد میں لیا۔ عمران خان نے ترک صدر کو پاکستانی موقف سے آگاہ کیا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے