English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فوج ،عدلیہ کو لڑانے کی عالمی سازش ہورہی ہے،ارباب غلام رحیم

القمر

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)پیپلز مسلم لیگ کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے کہا ہے کہ لگتا ہے کہ ملکی حالات خراب کرنے کیلیے ایک بار پھر کوئی عالمی سازش ہورہی ہے ۔ فوج اور عدلیہ کو آپس میں لڑایا جا رہا ہے اور مذموم مقاصد حاصل کیے جارہے ہیں جبکہ اس وقت ملک کے اندرونی اور بیرونی حالات خراب ہیں ۔ ملک میں مافیا سرگرم ہے ۔ اس وقت لگاتار یکے بعد دیگر ایک ادارے کے خلاف فیصلے دیے جا رہے ہیں اور مافیا کو ریلیف دیا جارہا ہے ۔ پھر ایک چودھری افتخار کی طرح ملک میں سازش کی جارہی ہے جس میں جمہوریت کے نام پر مافیا کو مضبوط کیا جارہا ہے اور ملک کی لوٹی ہوئی دولت واپس کرنے کے بجائے اس کو ہضم کیا جارہا ہے یہ عمل اس وقت کے حالات میں ملکی بہتری کیلیے نہیں بلکہ ملک میں افراتفری پھیلانے کیلیے کیا جارہا ہے ۔ اس وقت ملک میں بہتر جمہوریت آچکی ہے اور ایک ایماندار شخص ملک کی قیادت کر رہا ہے جس کی عالمی سطح پر ایک ساکھ ہے ۔امید ہے کہ اداروںکے مابین اختلافات ختم کیے جائینگے۔
ارباب غلام رحیم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے