اسلام آباد (آن لائن) احتساب عدالت نے جعلی بینک اکانٹس کیس میں گرفتار ڈاکٹرڈنشااورلیاقت قائم خانی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 9 جنوری تک توسیع کردی۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں جعلی بینک اکانٹس کیس کی سماعت ہوئی،احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سماعت کی ۔ ڈاکٹرڈنشا ، اور سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی کو احتساب عدالت پیش کردیا گیا۔ جج نے استفسار کیا کہ کیس کا ریفرنس ابھی تک کیوں نہیں آیا؟نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ کیس کا ریفرنس جلد دائر کردیں گے۔ عدالت نے ڈاکٹر ڈنشا اور لیاقت قائم خانی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 9 جنوری تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
ڈنشا لیاقت /ریمانڈ
