English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیر اعظم سے آرمی چیف اور چیف جسٹس کی ملاقاتیں

القمر

 اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور نئے چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقاتیں کی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور نئے چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقاتیں کی ہیں۔ یہ ملاقاتیں چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی تقریب کے حلف برداری کے دوران ہوئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقاتوں میں نئے چیف جسٹس پاکستان کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد دی۔

واضح رہے کہ حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی تھی جس میں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے