English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت نے جارحیت کی تو بھرپور جواب ملے گا،وزیراعظم

القمر

اسلام آباد( نمائندہ جسارت ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اگربھارت نے اپنے داخلی انتشار سے توجہ ہٹانے کیلیے پاکستان کے خلاف کارروائی کی تو بھرپورجواب دیں گے۔وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پراپنے بیان میں کہاکہ بھارت میں ہندوتوا اورفاشسٹ نظریات کا غلبہ ہوتا جارہا ہے۔ مودی حکومت میں بھارت ہندوتوا بالادستی کے ساتھ ہندوراشٹرا کی طرف بھی بڑھ رہا ہے۔ متنازع قانون کے خلاف بھارت کے حق پسند احتجاج کررہے ہیں اوریہ احتجاج اب ایک تحریک کی شکل اختیار کررہا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کے بیانات جھوٹے فلیگ آپریشن سے متعلق ہمارے خدشات میں اضافہ کررہے ہیں۔ جارحیت کی صورت میں منہ توڑجواب کے علاوہ ہمارے پاس کوئی آپشن نہیں ہوگا۔مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کا محاصرہ جاری ہے۔
مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں محاصرہ ختم ہونے پر خونریزی کا خدشہ ہے جبکہ بھارت میں بڑھتے مظاہروں سے پاکستان کیلیے خطرات بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کے بیان نے ہمارے خدشات کو مزید تقویت دی ہے۔عالمی برادری کو بھارتی رویے سے متعلق مسلسل آگاہ کر رہے ہیں۔بھارت اندرونی خلفشار سے عالمی توجہ ہٹانے کیلیے جنگی جنون کو بڑھاوا دے رہا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ مہم جوئی کی صورت میں منہ توڑ جواب دینے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہو گا۔ ہم عالمی برادری کوبھارتی رویے سے متعلق متنبہ کررہے ہیں۔ بھارت نے داخلی بھارت میں بڑھتے مظاہروں کے ساتھ پاکستان کے لیے خطرات بڑھ رہے ہیں۔
عمران خان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے