ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کشمیری فدائی حملوں کی طرف مائل ہور ہے ہیں، بھارتی سول سوسائٹی

نئی دہلی (اے پی پی) سابق بھارتی وزیر خارجہ یشونت سنہا کی سربراہ میں حال ہی میں مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرنے والے بھارتی سول سوسائٹی کے گروپ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ مقبوضہ علاقے کے لوگ اب یہ سمجھتے ہیں کہ پر امن احتجاج اور سول نافرمانی سے بھارتی حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑھ رہا لہٰذا انہیں عسکریت کا راستہ اختیار کر لینا چاہیے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی جریدے ’’ آئوٹ ‘‘ نے سول سوسائٹی گروپ کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ توکشمیری یہ سوچ رہے ہیں کہ ایسا کیا کیا جانا چاہیے کہ جس سے بھارت کو کوئی فرق پڑے اور حقیقت میں اس طرح کی سوچ کا پیدا ہونا عسکریت پسندی کے ایک نئے مرحلے کی تیاری ہے۔ بھارتی حکومت اپنے اشتعال انگیز اقدامات اور فیصلوں کے ذریعے کشمیر میں عسکریت پسندی کی حوصلہ افزائی کررہی ہے یہاں تک کی کشمیر کی اشرافیہ کے افراد بھی عسکریت پسندی میں شامل ہونا چاہ رہے ہیں اور وہ فدائی حملوں کی جانب بھی مائل ہو رہے ہیں۔ یشونت سنہا کی سربراہی میں بھارتی سول سوسائٹی گروپ نے 22 سے 26 نومبر تک کشمیر کا دورہ کیا تھا۔
بھارتی سول سوسائٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں