ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تحریک انصاف عوامی وعدوں کی تکمیل ممکن بنا رہی ہے، وزیراعلیٰ

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا کو ماڈل صوبہ بنانے کے لیے موجود صوبائی حکومت تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل ممکن بنا رہی ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف واحد سیاسی جماعت ہے جس نے بہت تھوڑے عرصے میں  گزشتہ 70 سالوں سے تباہ حال اداروں کا قبلہ درست کرنے اور ماضی کی مفلوک الحال معیشت کو استحکام دینے کے لیے سنجیدہ اور مخلصانہ اقدامات اُٹھائے ہیں، صوبائی حکومت اس سلسلے میں  متعدد اصلاحاتی اقدامات کر چکی ہے جبکہ صوبے کی مجموعی ترقی کے لیے مزید اقدامات کررہی ہے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہم نے نہ کبھی پہلے اپنے منشور اور وژن پر سمجھوتہ کیا اور نہ آئندہ کریں گے، صوبائی حکومت نے اداروں سے کرپشن اور میرٹ کی پامالی کے خاتمے کے لیے ترجیحی بنیادوں  پر اقدامات کیے ہیں اور اداروں  کو بااختیار بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا کو ماڈل صوبہ بنانے کے لیے موجود ہ صوبائی حکومت تمام تر وسائل بروئے کار لانے کے لیے کوشاں ہے اور اس حوالے سے صوبے کی مجموعی ترقی کے لیے طویل المدتی منصوبہ بندی کی ہے، ہم پاکستان اور اس صوبے کو ہر لحاظ سے ترقی یافتہ اور خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں، سیاسی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر حقیقی معنوں میں عوامی خدمات کا نظام متعارف کرایا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں