ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عالمی مارکیٹ سمیت پاکستان میں بھی سونے کی قیمت کو پر لگ گئے

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 6 ڈالر جب کہ مقامی صرافہ مارکیٹوں  میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالتریب 400 روپے اور 343 روپے بڑھ گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز عالمی بلین مارکیٹ میں عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 6 ڈالر کا اضافہ ہوا اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1484 ڈالر ہوگئی، ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت کو پر لگ گئے اور فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 400 روپے اور 343 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 86 ہزار 400 روپے اور دس گرام قیمت اضافے کے بعد 74 ہزار 74 روپے ہوگئی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں