ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نواز شریف نے پنجاب حکومت سے ضمانت میں توسیع کی درخواست کردی

 لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کے لئے چیف سیکرٹری پنجاب کے پاس درخواست جمع کرادی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کے لئے دائر درخواست میں ان کی وطن واپسی کی کوئی تاریخ نہیں بتائی گئی۔

درخواست میں کیا گیا ہے کہ نواز شریف کی طبیعت ابھی ٹھیک نہیں ہے اس لئے بیرون ملک سے واپس نہیں آسکتے، لندن میں نواز شریف کے ٹیسٹ ابھی ہورہے ہیں، جن کی رپورٹس کی روشنی میں صورت حال واضح ہوگی۔

واضح رہے کہ نواز شریف کو طبی بنیادوں پر ضمانت ملی تھی اور اسی بنیاد پر انہیں لندن جانے کی اجازت دی گئی تھی۔ وہ اب بھی لندن میں موجود ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں