English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قائد اعظم کا 144 یوم پیدائش ملی یکجہتی سے منایا جارہا ہے

اسلام آباد: بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کا 144واں یوم پیدائش آج ملی یکجہتی سے منایا جارہا ہے۔

قائد اعظم محمد علی جناح کا 144 واں یوم پیدائش آج ملی جوش و خروش سے منایا جارہا ہے، دن کا آغاز نماز فجر کے بعد خصوصی دعاؤں سے ہوا جس میں قائد اعظم کی روح کے ایصال ثواب کیلیے فاتحہ خوانی کی گئی۔

وفاقی دارالحکومت میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21 ، 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی جس میں اعلی حکومتی، عسکری اور سیاسی شخصیات شریک ہوئے۔

یوم قائد اعظم کی مناسبت سے کراچی ،لاہور سمیت ملک بھر میں سیمینار اور کانفرنسز کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اقوام عالم میں ایک باعزت مقام حاصل کرنے کیلئے قائداعظم محمد علی جناح کے سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت پر زور دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے