ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ

 کراچی: پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب اورمکران کوسٹ پرمیزائلز فائرکرنے کے کامیاب مظاہرے کیے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جنگی بحری جہاز اور ہوائی جہاز نے سطح سمندر پر مار کرنے والے اینٹی شپ میزائلز فائر کئے اور فاسٹ اٹیک کرافٹ نے سطح سمندر سے زمین پر میزائل فائر کیا جبکہ زیر سمندر روایتی آبدوز سے بھی زمین پرمیزائل فائر کیا گیا۔

بحریہ نے مکران کوسٹ سے ایئر ڈیفنس میزائلز بھی فائر کئے اور مختلف میزائلز نے اپنے اہداف کو انتہائی کامیابی سے نشانہ بنایا۔

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے مختلف میزائلز کی فائرنگز کا مشاہدہ کرتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں