اسلام آباد ( آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما و گلوکار ابرار الحق نے بطور چیئرمین انجمن ہلال احمر پاکستان عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ چیئرمین ہلال احمر پاکستان کی ذمے داریاں سنبھالنے کے بعد ادارے کے حکام کی جانب سے ابرارالحق کو
بریفنگ بھی دی گئی۔ گزشتہ روز تحریک انصاف کے رہنما ابرار الحق کی بطور چیئرمین انجمن ہلال احمر پاکستان تعیناتی کے خلاف دائر درخواست خارج کر دی گئی تھی۔ جسٹس اطہر من اللہ نے ڈاکٹر سعید الٰہی کی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دیا تھا۔
ابرارالحق
