ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غیر مستحق افراد کو اربوں روپے کی امداد دینا ظلم ہے‘ اکانومی واچ

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان اکانومی واچ کے چیئرمین محمد اسلم خان نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میںصفائی کے عمل کی بھرپور حمایت کرتے ہیں‘ یہ ادارہ لاکھوں ایسے مستحقین کو مدد فراہم کر رہا ہے جن کے لیے امداد کے بغیر زندگی گزارنا ناممکن ہے تاہم سیاسی مداخلت کی وجہ سے لاکھوں ایسے افراد بھی امداد وصول کر رہے تھے جو اس کے اہل نہیں تھے جنہیں اس پروگرام میں رکھنا غریب عوام پر ظلم تھا۔ محمد اسلم خان نے جاری بیان میں کہا کہ جن8 لاکھ سے زیادہ افراد کو پروگرام سے نکالا جا رہا ہے ان میں سرکاری ملازم، گاڑی مالکان، ایک یا ایک سے زیادہ غیر ملکی سفر کرنے والے ، 12 ایکڑ سے زیادہ زمین کے مالک شامل ہیں جنہیں امداد دینا غلط تھا‘ انہیں غریبوں کی فہرست سے نکالنے سے سالانہ16 ارب روپے کی بچت ہو گی جو ضرورتمند افراد ر خرچ کی جا سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت اس پروگرام میں آپریشن کلین اپ پر سب سے زیادہ واویلا کر رہی ہے جس سے پتا چلتا ہے کہ عوام کے پیسے کے زیاںاور غریبوں کی حق تلفی میں وہی پارٹی سب سے زیادہ ملوث ہے۔
اکانومی واچ

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں