ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شدید سردی اور دھند، خیبر پختون خوا میں اسکولوں کی تعطیلات میں توسیع

پشاور: خیبر پختون خوا میں شدید سردی اور دھند کے سبب اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع کردی گئی۔

محکمہ تعلیم خیبر پختون خوا کے مطابق شدید سردی اور دھند کے سبب میدانی علاقوں کے اسکولوں کی چھٹیوں میں 7 جنوری تک اضافہ کردیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمود خان کی ہدایت پر اسکول اب یکم جنوری کے بجائے 7 جنوری کو کھلیں گے۔

مشیر تعلیم ضیاء اللہ بنگش نے کہا ہے کہ چھٹیوں میں اضافے کا فیصلہ طلباء اور اساتذہ کی مشکلات کے پیش نظر کیا گیا، چھٹیوں کا اطلاق تمام سرکاری اور نجی اسکولوں پر ہوگا جب کہ تعطیلات بڑھانے کا باقاعدہ نوٹی فکیشن کل جاری کردیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں