ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایم کیو ایم بلاول کی سندھ حکومت میں شمولیت کی پیشکش پرغورکرسکتی ہے، میئرکراچی

کراچی: میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ بلاول کی آفر کو قبول کرنا میرے اختیارمیں نہیں، ہماری جماعت انکی آفرپرغورکرسکتی ہے۔

چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کی متحدہ قومی موومنٹ کو مل کر کام کرنے اور حکومت کو گرانے کی پیشکش پر میئر کراچی اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما وسیم اختر کا کہنا تھا کہ  بنیادی مسائل کے حل کے لیے پہلے بھی پیپلزپارٹی کا ساتھ دیا تھا، اور عوام کے مفاد میں کسی کے ساتھ بھی جاسکتے ہیں۔

میئرکراچی کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو کی آفر کو قبول کرنا میرے اختیارمیں نہیں، لیکن ہماری جماعت ایم کیو ایم ان کی پیشکش پر غورکرسکتی ہے، یہ بات واضح ہے کہ ماضی کی حکمران جماعتوں نے کراچی کے مسائل حل نہیں کیے۔

واضح رہے کہ کراچی میں میگا منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایم کیو ایم پاکستان کو حکمران جماعت تحریک انصاف سے اتحاد ختم کرنے اور حکومت کو گرانے میں ساتھ دینے کی گزارش کی تھی اور اس کے عوض سندھ میں وزارتیں دینے کی بھی پیشکش کی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں