English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لاہور ہائی کورٹ ‘ صدارتی آرڈیننس کیخلاف اپیل پر اعتراض

القمر

لاہور ( آن لائن) لاہور ہائیکورٹ آفس نے نیب قوانین سے متعلق صدارتی آرڈیننس کے خلاف درخواست پر اعتراض لگا دیا۔ نیب قوانین سے متعلق صدارتی آرڈیننس لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔ لاہور ہائی کورٹ دفتر کے مطابق فوری طور پر اس درخواست کی سماعت فوری نہیں کی جاسکتی، موسم سرما کی تعطیلات کے بعد درخواست پر سماعت کی جاسکے گی۔ درخواست انسانی حقوق کے رہنما ایڈووکیٹ اشتیاق کی جانب سے دائر کی گئی جس میں موقف اپنایا گیا کہ نیب کے اختیارات محدود کرنے سے کرپشن میں اضافہ ہوگا، بیورو کریسی کو کرپشن کرنے کی چھوٹ دیدی گئی، نیب قوانین سے متعلق صدارتی آرڈیننس آئین کے آرٹیکل 5،19 اور 25 کی خلاف ورزی ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ صدارتی ارڈیننس پر فوری عمل درآمد روکنے کا حکم دے۔
اپیل اعتراض

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے