English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سپریم کورٹ کا پی آئی اے ملازمین کی ڈگریاں چیک کرانے کا حکم

القمر

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پی آئی اے ملازمین کی ڈگریاں چیک کرانے کا حکم دیا ہے۔

سپریم کورٹ میں پی پی آئی اے ملازمین کی جعلی ڈگریوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، اس موقع پر وکیل درخواست گزار مدثر حسن رضا نے عدالت کو بتایا کہ پی آئی اے ملازمین نے آزاد کشمیر کی نجی یونیورسٹی سے تعلمی اسناد حاصل کی، ایئر لائین ملازمین کبھی یونیورسٹی نہیں گئے لیکن ڈگریاں مل گئیں، ان سناد کی بنیاد پر محکمانہ پرموشن حاصل کی گئی، تعلیمی عمل کے بغیر ڈگریاں فروخت کی گئی۔

عدالت نے کہا کہ بظاہر ڈگریوں کے حصول کا عمل غیر قانونی لگتا ہے، پی آئی اے میں نجی یونیورسٹی سے حاصل اسناد کو پذیرائی دی گئی، پی آئی اے یقینی بنائے ملازمین کی تعلیمی اسناد منظور شدہ تعلمی اداروں سے ہوں۔

عدالت نے پی آئی اے ملازمین کی ڈگریاں چیک کرانے اور ڈگریوں کی تصدیق کرکے رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا جب کہ عدالت نے آئندہ سماعت پر چیئرمین ایچ ای سی،ایم ڈی پی آئی اے اور اٹارنی جنرل کو طلب کرلیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے