English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کشمیری بھائیوں کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان    

القمر

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام كمال خان کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے عوام کشمیری بھائیوں کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام كمال خان سے صدر آزاد جموں  كشمیر سردار مسعود خان نے ملاقات کی جس میں مقبوضہ كشمیر میں  بھارتی افواج كے مظالم اور متنازعہ شہریت كے قانون كی بھرپور مذمت کی گئی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان جام كمال خان نے كہا كہ كشمیری عوام كی حمایت ہماری اخلاقی، مذہبی اور سیاسی ذمہ داری ہے اور بلوچستان كے عوام كشمیری بھائیوں  كی جدوجہد میں ان كے ساتھ كھڑے ہیں۔ انہوں نے كہا كہ بحیثیت متحد قوم ہمیں اپنے سیاسی و گروہی مفادات سے بالاتر ہوكر كشمیری عوام كا ساتھ دینا ہوگا اور ملک كو معاشی طور پر مضبوط بنانے كے لیے اپنی تمام تر توانائیاں صرف كرنا ہوں گی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ معاشی سرگرمیوں كے فروغ اور روزگار كے مواقعوں میں اضافے سے پاكستان معاشی اور اقتصادی طور پر مضبوط ہوگا جس كا فائدہ كشمیری عوام كی حق خودارادیت كے حصول كی جدوجہد كو پہنچے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے