English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

میئر کراچی کے بیٹے پر ہوائی فائرنگ اور نوجوان پر تشدد کا مقدمہ درج

القمر

کراچی: میئر کراچی وسیم اختر کے بیٹے کے خلاف ہوائی فائرنگ اور نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

میئر کراچی وسیم اختر کے بیٹے تیمور وسیم اور ان کے گارڈ کے خلاف ہوائی فائرنگ کرنے اور نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے، مقدمہ متاثرہ نوجوان حسنین حیدر کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں اسلحہ دکھا کر جان سے مارنے،  ہوائی فائرنگ اور گاڑی کو نقصان پہنچانے کی دفعات شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں 3 روز قبل میئر کراچی وسیم اختر کے بیٹے تیمور وسیم نے اپنے گارڈز کے ہمراہ ہوائی فائرنگ کی تاہم شہری حسنین حیدر کے روکنے پر میئر کراچی کے بیٹے اور گارڈ نے شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا اور اس کی گاڑی کو نقصان بھی پہنچایا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے