اندرون ملک یکطرفہ کرائے کی 35 سے 38 ہزار روپے وصولی شروع کردی
کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) نئے سال میں تمام فضائی کمپنیوں نے اندرون ملک پروازوں کے کرائے اچانک بڑھادیئے۔ 35سے38ہزار روپے یکطرفہ کرائے کی وصولی شروع کردی۔ مسافروں نے دہائی دی ہے کہ ہنگامی صورتحال میں کراچی سے لاہور یا لاہور سے کراچی جانا پڑے تو نہیں جاسکتے۔ حکومت کرایوں میں اضافے کا نوٹس لے کر کم کرے۔ دوسری طرف پی آئی اے حکام کا کہنا ہے پہلے بکنگ کرائیں گے تو سستی ٹکٹ ملیں گے۔ جتنی سیٹیں کم ہوتی جائیں گی ٹکٹ مہنگا ہوتا جائیگا۔نارمل کرایہ پہلے بکنگ پر15سے شروع ہو کر24 ہزار تک اور پرواز سے چند گھنٹے قبل35 سے36 ہزار تک ہوجاتا ہے۔ چھٹیاں ختم ہوتے ہی کرایہ کم ہوجائیگا۔

