کئی برسوں سے جنرل قاسم سلیمان کے نائب کی حیثیت سے کام کر رہے تھے، 1997 سے پاسداران انقلاب میں شامل ہیں
تہران (نیٹ نیوز) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے جنرل اسماعیل غنی کو پاسداران انقلاب کے اہم حصے قدس فورس کا نیا کمانڈر مقرر کر دیا ہے۔ وہ ہلاک ہونے والے جنرل قاسم سلیمانی کے نائب تھے۔ جنرل غنی 1997ء سے پاسداران انقلاب میں شامل ہیں اور کئی برسوں سے جنرل سلیمانی کے نائب چلے آرہے تھے۔ دریں اثنا سلیمانی کی ہلاکت کے بعد دارالحکومت تہران میں ہزارہا افراد امریکا مخالف مظاہروں میں شریک ہیں۔ علاقائی صورتحال کے تناظر میں اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو اپنا یونان کا دورہ مختصر کرتے ہوئے واپس وطن پہنچ گئے ہیں۔

