English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اضافی گیس بلز کی مد میں صارفین سے وصول رقم واپس کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے اضافی گیس بلوں کی مد میں صارفین سے وصول رقم واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو ان علاقوں کی رپورٹ پیش کی گئی جہاں کم گیس پریشر کے باوجود اضافی بل بھیجے گئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق رپورٹ میں بتایا کہ صارفین کو دستیاب گیس پریشر اور موصول ہونے والے بلوں کا عملی طور پر معائنہ کیا گیا، مختلف جگہوں پر ترسیلی گیس پریشر پر صارفین کو بھاری بھر کم بلز بھیجے گئے۔

وزیراعظم نے گیس صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اضافی بلوں کی مد میں صارفین سے وصول رقم واپس کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے مختلف علاقوں میں طلب و رسد کی صورتحال پر بھی مسلسل نظر رکھنے اور آئندہ گیس بل حقیقی گیس پریشرکی بنیاد پرجاری کرنے کی ہدایت کی۔

رپورٹ کے مطابق سوئی ناردرن صارفین سے وصول کئے گئے 513 ملین روپے کی رقم واپس کرے گی۔ کمپنی نے فروری اور مارچ2019کیلئے صارفین کو 50 ملین واپس کردیے ہیں اور مزید 463 ملین روپے کی رقم کی واپسی کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے