English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کے 52 حساس ترین مقامات کو نشانہ بنانے کی دھمکی

اگر ایران نے امریکی تنصیبات پر حملہ کیا تو اس کا جواب دیں گے‘حملہ تیز ہوگا اور شدت سے کیا جائے گا
ایران امریکی تنصیبات پر حملے کی دھمکیاں دے رہا ہے، امریکی صدر کا ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے پیغام
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ تہران کے 52 اہم اور حساس ترین مقامات کونشانہ بنائیں گے۔ عراق میں امریکی ٹھکانوں پر حملوں کا سخت جواب دیا جائے گا۔گزشتہ روز عراق کے دارالحکومت بغداد میں قائم امریکی ایئربیس اور امریکی فوجیوں کی رہائشی کالونی پر ہونے والے راکٹ حملوں پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عراق میں امریکی ٹھکانوں پرحملوں کاسخت جواب دیاجائیگا۔ امریکی صدر ٹرمپ نے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے دئیے جانے والے پیغام میں ایران کو بڑی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران نے امریکی تنصیبات پر حملہ کیا تو اس کا جواب دیں گے، امریکی حملہ تیز ہوگا اور انتہائی شدت سے کیا جائے گا۔ٹرمپ نے لکھا کہ ایران امریکی تنصیبات پر حملے کی دھمکیاں دے رہا ہے، ایران نے حملہ کیا تو اس کی تنصیبات پر حملہ کر دیں گے، ان جگہوں میں کچھ ایران اور ایرانی ثقافت کے لیے بہت اہم ہیں، امریکا مزید دھمکیاں سننا نہیں چاہتا۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز امریکی ٹھکانوں پر ہونے والے راکٹ حملوں کا ہدف امریکی شہری اور امریکن ایئربیس تھی۔ ممکنہ طور پر یہ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کا ردعمل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے