ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان میں اقلیتوں سے متعلق بھارتی پروپیگنڈا مسترد

اسلام آباد: دفترخارجہ نے پاکستان میں اقلیتی برادری کے تحفظ سے متعلق بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان میں سکھ، ہندو اور عیسائیوں سمیت تمام اقلیتوں کو یکساں حقوق حاصل ہیں، بھارت پشاور اور ننکانہ صاحب کے واقعات کی مبینہ منفی تصویر کشی کررہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی پروپیگنڈے کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی سے توجہ ہٹانا ہے، گردوارہ ننکانہ صاحب پر کسی بھی حملے یا بے حرمتی کے الزامات مسترد کرتے ہیں، پاکستان پر الزامات جھوٹ، آرایس ایس اور بی جے پی کی پروپیگنڈا مہم کا حصہ ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت میں منصوبہ بندی کے تحت اقلیتوں سے امتیازی سلوک کیا جارہا ہے جب کہ پاکستان میں سکھوں سمیت تمام مذاہب کی عبادت گاہوں کی تعظیم کی جاتی ہے۔ وزیراعظم کی جانب سےکرتارپورراہداری کا افتتاح پاکستان کےوژن کاعکاس ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں