English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکا ایران کشیدگی؛ ایک دن میں سونا 2600 روپے فی تولہ مہنگا

القمر

 کراچی: امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے باعث سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے باعث سونا تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے، عالمی مارکیٹ میں سونا 6 ڈالر اضافے سے 1578 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد کراچی سمیت ملک بھر کے صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2600 روپے بڑھ کر 93400 روپے پر پہنچ گئی ہے جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت 2230 روپے اضافے کے بعد 80075 روپے ہوگئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے