English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایرانی قوم کو کبھی دھمکیاں نہ دی جائیں حسن روحانی

جو52 کا حوالہ دے رہے ہیں، وہ 290 کو بھی یاد رکھیں
امریکی میزائل حملے میں ایرانی مسافر طیارے کے 290 افراد جاں بحق ہوگئے تھے
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ جو 52 کا حوالہ دے رہے ہیں وہ 290 کو بھی یاد رکھیں، ٹرمپ نے ایران کے ممکنہ حملے کے جواب میں 52 سائٹس کو نشانہ بنانے کا بیان دیا تھا، امریکی میزائل حملے میں ایرانی مسافر طیارے کے 290 افراد جاں بحق ہوئے تھے، ایرانی مسافرطیارہ 3جولائی 1988کوامریکی جنگی جہازسیداغے گئے میزائل سے تباہ ہواتھا۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے ایران کے صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ ایرانی قوم کو کبھی بھی دھمکیاں نہ دی جائیں۔ انکا کہنا ہے کہ جو 52 کا حوالہ دے رہے ہیں وہ 290 کو بھی یاد رکھیں ٹرمپ نے ایران کے ممکنہ حملے کے جواب میں 52 سائٹس کو نشانہ بنانے کا بیان دیا تھا، امریکی مزئل حملے میں ایرانی مسافر طیارے کے 290 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انھوں نے کہاتھا کہ امریکہ دنیا کی سب سے بڑی اور سب سے بہترین فوج ہے، اور انھوں نے ایران کی جانب سے کسی امریکی اڈے یا کسی امریکی پر حملے کی صورت میں ایران کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی۔ایک اور ٹویٹ میں انھوں نے کہاتھا کہ انھوں نے ہم پر حملہ کیا اور ہم نے ان پر جوابی حملہ کیا۔ اگر انھوں نے ہم پر دوبارہ حملہ کیا، جس سے گریز کرنے کا میں انھیں مشورہ دیتا ہوں، تو ہم ان پر اتنا سخت حملہ کریں گے جو ان پر پہلے نہ ہوا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے