ڈھاکا (جسارت نیوز)ویسٹ انڈین اوپنر کرس گیل نے پاکستان کو کرکٹ کھیلنے کے اعتبار سے محفوظ ترین ممالک میں سے ایک قرار دے دیا۔کرس گیل کا یہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب بنگلا دیش کرکٹ بورڈ اپنی ٹیم ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کرنے میں تاخیر کا شکار ہے۔کرس گیل ان دنوں بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں چٹاگانگ چیلنجرز کی نمائندگی کررہے ہیں۔ڈھاکا میں جب ان سے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں نے سوال کیا کہ کیا پاکستان کرکٹ کھیلنے کے لیے محفوظ ملک ہے تو کرس گیل نے جواب دیا کہ اس وقت پاکستان دنیا کے محفوظ ترین ممالک میں سے ایک ہے۔کرس گیل کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان کہتا ہے کہ آپ کو وہی سیکورٹی فراہم کی جائے گی جو سربراہان مملکت کو فراہم کی جاتی ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ اچھے ہاتھوں میں ہیں جیسا کہ اسوقت ہم بنگلا دیش میں بھی محفوظ ہاتھوں میں ہیں۔دوسری جانب بنگلا دیش کرکٹ بورڈبی سی بی نے پاکستان کرکٹ بورڈکو مطلع کیا ہے کہ وہ اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے کے بارے میں حتمی فیصلہ آئندہ چند روز میں کرے گا۔جمعرات کے روز جب پی سی بی نے بی سی بی سے رابطہ کیا تو اس کا جواب تھا کہ آئندہ چند روز میں فیصلہ کر لیا جائے گا۔
پاکستان محفوظ ملک ،بنگلادیش کو دورہ کرنا چاہئے ،کرس گیل کا مشورہ
القمر
