صوبائی وزیر برائے توانائی سندھ امتیاز شیخ کے بنگلے سے لاش برآمد ہوئی ہے جسے پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
شکارپور پولیس کے مطابق لاش متوفی کی ہے جو کام کے سلسلے میں امتیاز شیخ کے بنگلے پر گیا تھا، جہاں اس کی موت واقع ہو گئی، متوفی باتھ روم میں مردہ پایا گیا تھا۔
ترجمان شیخ ہاؤس کا کہنا ہے کہ باتھ روم کا دروازہ توڑا گیا تو متوفی اندر مردہ حالت میں پڑا ہوا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ موت کی وجہ جاننے کے لیے تفتیش کی جا رہی ہے، حتمی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ ملنے کے بعد ہی سامنے آئے گی۔

