حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)قاسم آباد سے ایک ہفتے قبل گم کیے گئے ڈگری کالج کے طالب علم مہران میرانی کی بازیابی کیلیے ورثا اور دوستوں نے حیدرآبا دپریس کلب کے سامنے مظاہرہ اورنعرے بازی کی۔ اس موقع پر مہران میرانی کے رشتے دار شاہ جہاں میرانی ، نور احمد اورعزیز شاہ اور دیگر کا کہنا تھا کہ 13 جنوری کی شام کو انٹر کے طالب علم مہران میرانی کو وحدت کالونی میں جاتے ہوئے راستے میں سفید کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں نے اپنی موٹر سائیکل پر بٹھایا اور اسے نامعلوم مقام پر لے گئے جس کو ہم نے مختلف جگہوں پر تلاش کیا لیکن اس کا کچھ پتا نہیں چل رہا ہے۔ اس واقعے کی رپورٹ قاسم آباد تھانے میں بھی داخل کرائی گئی ہے لیکن پولیس آج تک اسے بازیاب نہیں کراسکی ہے۔ انہوںنے اپیل کی کہ اس صورتحال کا نوٹس لے کر مہران میرانی کو بازیاب کرایا جائے اور ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔
ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں |
وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- گوا نائٹ کلب آتشزدگی معاملہ: لوتھرا برادران کو خود سپردگی کی ہدایت، سپریم کورٹ نے برقرار رکھا ہائی کورٹ کا فیصلہ
- راہل گاندھی کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کرنے والی آر ایس ایس-بی جے پی کو دلت سماج جواب دے گا: راجندر پال گوتم
- ’مودی جی نے ایک ایسا منصوبہ لانچ کیا ہے جس میں عوام کے حصہ میں زہر اور اڈانی کے حصہ میں امرت آئے گا‘
- سعودی عرب سے نئی دہلی آ رہی ایئر انڈیا کی فلائٹ میں ٹشو پیپر پر لکھا ملا ’بم‘، احمد آباد میں ہوئی ایمرجنسی لینڈنگ
- سون ندی آبی تقسیم پر بہار اور جھارکھنڈ کے درمیان معاہدہ طے پایا، سورین-سمراٹ نے ایم او یو پر کیا دستخط