English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ میں آٹے بحران کے ذمہ دار ہم ہیں، سعید غنی

وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ صوبے میں تو آٹےبحران کےہم ذمےدار ہیں،دیگرصوبوں میں آٹےبحران کےذمےداروزیراعظم ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ نومبر دسمبرمیں آٹے کا بحران کبھی نہیں ہوا، اگرگندم کی کھپت زیادہ ہے تو پیدا واربڑھائی جائے جب کہ  صدر مملکت نےسچ ہی کہا کہ انھیں معلوم نہیں ہوگا۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ حکومت نے ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کو مس ہینڈل کیا، ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال ختم ہوتےہی گندم کی سپلائی بحال ہوگئی ہے اور اب  بدھ یا جمعرات آٹے کی قیمتوں میں کمی آجائےگی، آٹے کی قیمت طے کریں گے اور گراں فروشوں کیخلاف کارروائی کریں گے، سندھ میں تو آٹےبحران کےہم ذمےدار ہیں،دیگرصوبوں میں آٹےبحران کےذمےداروزیراعظم ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ  ہرذمےداری سندھ پرلگانی ہے تو وفاق مستعفی ہوجائے، وفاقی حکومت آئی جی کی تبدیلی کےلیے تیار ہے،آئی جی سندھ کے مسئلے پر کوئی ڈیڈ لاک نہیں آج یاکل تک فیصلہ ہوجائے گا جس وزیرنےکابینہ اجلاس میں پولیس افسران کیخلاف شکایت کی اس کیخلاف من گھڑت رپورٹس بنائی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے بڑے اسپتال ہم نے بہتربنائے ہیں، پنجاب اور خیبرپختونخوا کےلوگ سندھ کے اسپتالوں میں علاج کرانے آتے ہیں، صحت کے شعبےمیں لوگوں کےساتھ ناانصافی نہیں ہونی چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے