English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ

القمر

 کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھنے کے سبب ملک میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3 ڈالر کے اضافے سے 1560 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 300 روپے اور258 روپے کا مزید اضافہ ہوگیا۔

نتیجے میں مختلف شہروں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 89 ہزار 800 روپے جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 76 ہزار 990 روپے ہوگئی۔

دریں اثنا فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1030 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 883 روپے پر مستحکم رہی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے