English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شبانہ اعظمی ٹریفک حادثے میں زخمی

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شبانہ اعظمی کار حادثے میں زخمی ہوگئیں۔ حادثہ کاہل پور کے نزدیک ممبئی پونا ایکسپریس وے پر ہوا۔ اس حادثہ میں شبانہ اعظمی کی کار کا اگلا حصہ بری طرح تباہ ہو گیا ہے اور شبانہ اعظمی کو بھی شدید چوٹیں آئی ہیں ۔ جو تصویریں سامنے آ رہی ہیں اس میں شبانہ اعظمی کے چہرے پر خون لگا ہوا نظر آ رہا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ جاوید اختر بھی کار میں سوار تھے لیکن وہ محفوظ ہیں اور انھیں کوئی شدید چوٹ نہیں پہنچی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے